ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی گرام سبھا میں دیہی عوام نے شراب دوکان شروعات کی سخت مخالفت کی

شرالی گرام سبھا میں دیہی عوام نے شراب دوکان شروعات کی سخت مخالفت کی

Sat, 13 Aug 2016 20:40:14    S.O. News Service

بھٹکل:13/اگست(ایس او نیوز)تعلقہ کے شرالی گرام پنچایت حدود کے تٹی ہکل میں ایم ایس آئی ایل کی جانب سے شراب کی دوکان شروع کئے جانے کی مخالفت کئے جانے کا واقعہ شرالی گرام سبھا میں پیش آیا ۔

میٹنگ کے دوران دیہی عوام نے شراب دوکان معاملے کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ مقامی ایکسائز افسر اعلیٰ افسران کو غلط جانکاری دی ہے، عوام نے مطالبہ کیا کہ ایکسائز افسر میٹنگ میں آکر ہمارے سوالوں کا جواب دے ۔ پنچایت صدر وینکٹیش نائک نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں افسران سے گفتگو کرتےہوئے مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا۔ تٹی ہکل میں کھیتو ں میں پانی گھس جانے سے بے شمار نقصانا ت ہوئے ہیں، اس کے باوجود متعلقہ محکمہ کا کوئی افسر ابھی تک جائے وقوع پر  نہیں پہنچنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔ میٹنگ میں اس تعلق سے فیصلہ لیا گیا کہ متعلقہ معاملہ کو ڈی سی اور ضلع پنچایت افسر کو توجہ دلائی جائے گی۔ اس سے قبل گرام سبھا کا افتتاح دیہی عوام نے افتتاح کرتے ہوئے انوکھے طرز کا اظہارکیا۔ پنچایت کی نائب صدر سومیترا ، تعلقہ پنچایت ممبر مالتی دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔


Share: